ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / 17 فروری کو بنگلور میں ہوگا اتی کرم ہوراٹا سمیتی کا بیداری پروگرام، عوام سے کثیر تعداد میں شریک ہونے کی درخواست

17 فروری کو بنگلور میں ہوگا اتی کرم ہوراٹا سمیتی کا بیداری پروگرام، عوام سے کثیر تعداد میں شریک ہونے کی درخواست

Sun, 13 Feb 2022 19:55:45    S.O. News Service

بھٹکل:13؍ فروری (ایس اؤ نیوز) فوریسٹ زمین کےحق کےلئے متحدہ قانونی جدوجہد جاری رہے گی اور اس تعلق سے اپنے زمینی حق کو حاصل کرنے کے لئے عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے صدر ایڈوکیٹ رویندرا نائک نے دی۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 17فروری کو بنگلورو میں ہونےو الےپروگرام کی تیاری کو لے کر آج اتوار کو پہلے ہوناور نیو انگلش اسکول ہال پھر بعد میں بھٹکل سرکیوٹ ہاوس میں پیشگی تیاری میٹنگ کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے تعلق سے گفتگو ہوئی ۔ ضلع فوریسٹ مکینوں کورہائش اور استعمال کے لئے فوریسٹ زمین  مجبوری ہے۔ میٹنگ میں رائے ظاہر کی گئی کہ زمین منظور کئے جانےکےسلسلےمیں حکومت ناکام ہوئی ہے اس تعلق سے بھی اپنی زمین کا حق حاصل کرنےکےلئے جدوجہد جاری رہےگی۔

ہوناور میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتےہوئے ہوناور تعلقہ بھومی اتی کرم ویدیکے کے صدر چندر کانت کوچریکر نے کہاکہ قانون فوریسٹ مکینوں کی حمایت میں ہے لیکن اس کا غلط مفہوم لینے سے  فوریسٹ مکینوں کو مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ جس طرح دہلی میں کسان سنگھا کا احتجاج ہواتھا اسی نہج پر اتی کرم داروں کا احتجا ج ہوگا تو ہمیں زمین کا حق ملناممکن ہے۔ بھٹکل میں منعقدہ میٹنگ میں بھٹکل اتی کرم ہوراٹا کے صدر دیوراج گونڈا نے صدارت کی، عنایت اللہ شاہ بندری، رضوان وغیرہ موجود تھے۔

میٹنگ میں اس بات کا بھی فیصلہ لیاگیا کہ 17فروری کو بنگلورو میں ہونےو الے پروگرام میں آتی کرم داروں کی کثیر تعداد شریک ہونی چاہیے، رویندرا نائک  نے اس موقع پر اتی کرم زمینات پر رہتے آرہے عوام سے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کریں۔

ہوناور میں منعقدہ پیشگی میٹنگ میں سریش میستا نے استقبال کیا ۔ دیوراج ارس ویدیکے کے صدر اننت نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ، ضلع سنچالک رام مراٹھی ، کیشوو نائک، کرشنا نائک ، ایس جی ہیگڈے وغیرہ نے اپنے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ اس موقع پر محمد داؤد، لائیڈ نرونا، ونود ، شیش گری وغیرہ موجود تھے۔

WhatsApp_Image_2022-02-13_at_5_53_44_PM_(1).jpeg


Share: